ریاست آسام کے وزیرصحت ڈاکٹر ہمنتا وشوکرما نے اطلاع دی کی گذشتہ سابق وزیر اعلیٰ ترون گوگوئی کی آکسیجن سطح 88 فیصد گر گئی جس کے بعد ان کی صحت کی نگرانی کررہے گوہاٹی میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل (جی ایم سی ایچ)کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے انہیں فوری پلازمہ تھراپی دی۔
انہوں نے بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ کی حالت اب مستحکم ہے اور ان کے جسم میں آکسیجن لیول 96 سے 97 فیصد تک بنا ہوا ہے۔