اردو

urdu

ETV Bharat / city

آسام میں اسمبلی انتخابات، چھتیس گڑھ کے رہنماؤں کی ساکھ داؤ پر - بدرالدین اجمل کے ساتھ کانگریس کا اتحاد

پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہوتے ہی ان ریاستوں میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر جہاں سیاسی جماعتیں اقتدار پر قابض ہونے کے لیے ہر ہتھکنڈے اپنارہی ہیں وہیں سیاسی جماعتوں و بڑے رہنماؤں کی ساکھ بھی داؤ پر ہے۔

cm bhupesh baghel and raman singh face to face on assam election
cm bhupesh baghel and raman singh face to face on assam election

By

Published : Mar 24, 2021, 5:40 PM IST

Updated : Mar 24, 2021, 7:53 PM IST

آسام کے اسمبلی انتخابات میں چھتیس گڑھ کے کانگریس اور بی جے پی رہنماؤں کی ساکھ داو پر ہے۔ ریاست کے دو روایتی سیاسی حریف، وزیراعلی بھوپیش بگھیل اور سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کے علاوہ دونوں پارٹیوں کے ہزاروں رہنما-کارکنان تشہیری مہم میں آمنے سامنے ہیں۔

ویڈیو

کانگریس اعلی کمان نے چھتیس گڑھ کے وزیراعلی بھوپیش بگھیل کو آسام انتخابات میں جیت دلانے کی ذمہ داری سونپی ہے۔ مسٹر بگھیل نے اعلی کمان کے ذریعہ سونپی گئی ذمہ داری پر کھرا اترنے کے لیے پوری طاقت جھونک دی ہے۔ پارٹی کی جانب سے ذمہ داری ملنے کے ساتھ ہی انہوں نے آسام کا دورہ شروع کردیا ہے اور پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے ساتھ تابڑتوڑ میٹنگیں کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق مسٹر بگھیل اپنے صلاح کاروں کے ساتھ ایک طویل عرصے سے آسام میں ڈیرا ڈالے ہوئے ہیں۔ انہوں نے آسام کے پارٹی کارکنوں کی تربیت سے لے کر چھتیس گڑھ فارمولہ کے تحت پوری انتخابی حکمت عملی کو حتمی شکل دے دی ہے۔

سیاسی ماہرین کے مطابق بدرالدین اجمل کے ساتھ کانگریس کا اتحاد بی جے پی کے لیے چیلنچ ثابت ہورہا ہے۔ بی جے پی نے پہلے چھتیس گڑھ کی ٹیم کی سرگرمیوں کا نوٹس نہیں لیا، لیکن کانگریس کے اتحاد بنانے کے بعد پارٹی انتخابی حکمت عملی کو تبدیل کرنے پر مجبور ہوگئی۔ بی جے پی نے بھوپیش بگھیل کے مد مقابل چھتیس گڑھ کے بی جے پی رہنما و سابق وزیر اعلی ڈاکٹر رمن سنگھ کو میدان میں اتارا ہے، پارٹی نے انہیں آسام اسمبلی انتخابات کی ذمہ داری سونپی ہے۔

ذمہ داری ملتے ہی رمن سنگھ آسام کے دورے پر ہیں۔ آسام دورہ شروع کرنے سے قبل انہوں نے صحافیوں کو بتایا تھا کہ' ہم مسٹر بگھیل کے بارے میں لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ریاست کی عوام سے انہوں وعدہ خلافی کی ہے اور 36 وعدے کیے گئے جن میں سے زیادہ تر پورے نہیں ہوئے ہیں۔

دوسری جانب آسام کے انتخابات وزیراعلی مسٹر بگھیل کے لیے کافی اہم اس لیے بھی ہے کیونکہ وہ کانگریس کے واحد وزیر اعلی ہیں جن کو کسی ریاست کی مکمل ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

فی الحال سیاسی ماہرین کا خیال ہے کہ آسام کے انتخابی نتائج کا چھتیس گڑھ میں دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں کے حوصلوں پر فوری اثر پڑسکتا ہے۔

Last Updated : Mar 24, 2021, 7:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details