نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ شہریت (ترمیمی) قانون سی اے اے ملک کے باشندوں پر ایک مہلک حملہ ہے اور ان کی پارٹی آسام اسمبلی انتخابات کے بعد اقتدار میں آنے پر اس قانو ن کو نافذ نہیں ہونے دے گی۔ مسٹر گاندھی نے منگل کے روز ٹویٹ کر کے کہاکہ' سی اے اے آسام پر حملہ ہے، زبان، سوچ، تاریخ، ثقافت پر حملہ کرنے کا ایک ذریعہ ہے'۔ یہ ہم کبھی ہونے نہیں دیں گے۔ حکومت بنانے کے بعد ہم آسام میں قانون بنائیں گے اور سی اے اے کو نافذ نہیں ہونے دیں گے۔ یہ قانون آسام کی ثقافت، تاریخ کے منافی ہے۔ ہم یہ کبھی نہیں ہونے دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جب سے مودی سرکار اقتدار میں آئی، تب سے لے کر آج تک چائے باغا ت مزدوروں سمیت کروڑوں مزدوروں کے لیے کچھ بھی نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آج جب آسام اسمبلی انتخابات نزدیک ہیں، تو مودی سرکار چاہتی ہے کہ ان کی بات پر یقین کریں۔ انہوں نے پوچھا کہ چائے باغات مزدوروں سمیت کروڑوں مزدوروں کے لیے مزکری سرکار نے کیا کیا۔