آل انڈیا ترنمول کانگریس لیڈر سشمتا دیو نے تریپورہ دورے کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ پی جے پی نے تریپورہ کے لوگوں کے ساتھ دھوکہ کیا ہے جب سے بی جے پی -آئی پی ایف ٹی حکومت اقتدار میں آئی ہے۔
دیو نے اپنی پارٹی کے سابق ساتھی اور آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما پر جعلی وعدوں سے لوگوں کو دھوکہ دینے کا الزام عائد کیا۔
دیو نے کہا: ’’تریپورہ کے لوگ یہ نہیں بھولے ہیں کہ کس طرح ڈاکٹر سرما نے مس کال کے بدلے نوجوانوں کو نوکریاں فراہم کرنے کا لالچ دیا۔ انہوں نے (بی جے پی) 24 گھنٹے بجلی، سڑکوں سمیت عوام کے لیے بہتر سہولیات کا وعدہ کیا جب کہ عوام کو کچھ نہیں دیا گیا۔
مزید پڑھیں؛نابالغ مسلم لڑکی کا اغوا، ہندو یووا واہنی کا لیڈر گرفتار
اگر آپ تریپورہ میں گورننس کا جائزہ لیں تو انہوں (بی جے پی) نے وعدوں ( جملوں ) کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے ساتویں تنخواہ کمیشن کا فائدہ دینے کا وعدہ کیا، سرکاری ملازمین ہی بہتر جانتے ہیں کہ انہیں کیا ملا ہے۔‘‘