اردو

urdu

ETV Bharat / city

آسام کانگریس اتحاد کے امیدواروں کا قافلہ آسام روانہ - جئے پور آنے والے آسام کانگریس

آسام کانگریس اتحاد کے یہ امیدوار مبینہ خریدوفروخت کے خدشات کے پیش نظر ایک ہفتہ پہلے جئے پور شفٹ ہوگئے تھے اور ان کے آئندہ دو مئی تک رکنے کا امکان بتایا جارہا تھا۔

assam congress alliance candidates return back to assam
assam congress alliance candidates return back to assam

By

Published : Apr 16, 2021, 5:17 PM IST

جئے پور: آسام اسمبلی انتخابات میں ووٹنگ کے بعد جئے پور آنے والے آسام کانگریس اتحاد کے امیدواروں کا ایک قافلہ آج واپس آسام چلا گیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق ایک ہفتہ پہلے جئے پور آئے 25 امیدواروں کا قافلہ ایک ہوٹل میں مقیم تھا اور آسام روانہ ہونے سے پہلے سبھی نے وزیراعلیٰ اشوک گہلوت سے وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مسٹر گہلوت نے انہیں تحفے میں گاندھی ڈائری، شال اور ماسک پیش کیے۔ اس دوران چیف وہپ مہیش جوشی اور دیگر کانگریس لیڈران موجود تھے۔

اس کے بعد قافلہ ہوائی اڈہ پہنچ کر آسام کے لیے روانہ ہوگیا۔ بتایا جارہا ہے کہ آسام کانگریس اتحاد کے یہ امیدوار مبینہ خرید و فروخت کے خدشات کے پیش نظر ایک ہفتہ پہلے جئے پور شفٹ ہوگئے تھے اور ان کے آئندہ دو مئی تک رکنے کا امکان بتایا جارہا تھا۔ قافلے نے اس دوران مختلف مقامات کا دورہ بھی کیا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details