ذرائع کے مطابق دسویں جماعت کا ایک طالب علم اسمارٹ فون نہ ہونے کی وجہ سے آن لائن کلاسز میں ہونے والی پڑھائی اور اسکول کی جانب سے لئے جانے والے امتحانات میں شرکت نہ کرنے کے تعلق سے پریشان تھا۔ اس کا کنبہ بہت غریب ہے۔
چیرانگ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ سدھاکر سنگھ نے بتایا کہ طالب علم منگل کی رات اپنے گھر کے نزدیک مردہ پایا گیا ۔ طالب علم کی والدہ کام کی تلاش میں بنگلور گئی ہیں جبکہ اس کے والد کا کوئی روزگار نہیں ہے۔ اسے آن لائن کلاسز میں شامل ہونے کے لئے اسے اسمارٹ فون کی ضرورت تھی لیکن اس کے والد اسے فون نہیں دلا سکا ۔