ریاست کے 25 اضلاع میں سیلاب کا پانی داخل ہوگیا ہے، جس سے تقریباً 13 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دو ہزار 71 گاؤں میں سیلاب کا پانی داخل ہوچکا ہے جہاں کے لوگوں کو بالائی علاقوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ برہمپترا ندی میں طغیانی جاری ہے اور یہ خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہے۔
آسام میں سب سے زیادہ متاثر اضلاع میں دھیماجی، لکھیم پور، بسوناتھ، ادالگیری، دارنگ، نلباری، بارپیٹا، کوکرا جھار، دھبری، گولا گھاٹ، جور ہاٹ، ماجولی، شیو ساگر، ڈبروگرح سمیت متعدد اضلاع شامل ہیں۔