اردو

urdu

ETV Bharat / city

نیٹ اور دسویں میں نمایاں کامیابی پر اعزاز

میوات کے الفلاح ماڈل اسکول میں 4 جنوری 2020 کو صبح 11 بجے امریکن فیڈریشن آف مسلم اینڈ انڈین اوریجن اور شاہین گروپ آف انسٹی ٹیوشن کے تعاون سے ایک تقریب منعقد کی جائے گی جس میں طلبا کو اعزاز سے نوازا جائے گا۔

Student performed good in neet tenth and 12th rewarded
نیٹ اور دسویں میں نمایاں کامیابی پر اعزاز

By

Published : Jan 4, 2020, 12:02 AM IST

الفلاح ماڈل اسکول کے ڈائریکٹر قاری سراج الدین ریاضی نے بتایا کہ تقریب میں نیٹ اور دسویں جماعت میں نمایاں کامیابی کرنے والے میوات کے طلبا کو اعزاز سے نوازا جائے گا جبکہ علمی سماجی و مذہبی حلقوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو بھی اعزازات سے نوازا جائے گا۔

نیٹ اور دسویں میں نمایاں کامیابی پر اعزاز

انہوں نے مزید بتایا کہ 'اس سال مرحوم مولانا فضل الرحمن ناٹولی کو ان کی مذہبی خدمات کے لیے جبکہ ڈاکٹر سعید حیات یو اے ای کو اردو اور عربی ادب میں نمایاں خدمت کے لیے میوات رتن دیا جائے گا۔

تقریب میں ڈاکٹر اے آر ناکیدار (یو ایس اے)، اسلم عبداللہ کناڈا، سراج ٹھاکر کناڈا، شاہین گروپ کے دہلی و این سی آر کے چیئرمین کلیم الحفیظ، سابق وزیر ٹرانسپورٹ و ہریانہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر چوہدری آفتاب احمد، ابوالکلام آزاد اسلامک اویکننگ سینٹر کے صدر مولانا محمد رحمانی، معروف عالم دین شیخ صلاح الدین مقبول، فیروز پور جھرکا سے رکن اسمبلی مامن خان انجینئر، پونہانہ سے رکن اسمبلی محمد الیاس، سابق رکن اسمبلی حبیب الرحمن، مولانا فاروق شاکر دہلی، میوات انجینئرنگ کالج وقف کے ڈائریکٹر خواجہ ایم رفیع کے علاوہ میوات وکاس سبھا کے ممبران مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details