اسٹینڈ اپ کامیڈین منور فاروقی کو بنگلور کے بعد اب گروگرام میں شو کرنے سے روک دیا گیا Munawar Faruqui Another Show Cancelled ہے۔ ہندو سخت گیر تنظیموں کی دھمکیوں اور شکایات کے بعد گروگرام میں منعقد ہونے والے پروگرام کے آرگنائزر نے ان کا نام کامیڈی فیسٹیول سے ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
گڑگاؤں کے ایریا مال میں فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں 17 سے 19 دسمبر تک ہر دن 3 اسٹینڈ اپ کامیڈین کو شو میں بلایا گیا تھا۔
گڑگاؤں میں منعقد ہونے والے شو میں 19 دسمبر کو منور فاروقی کو بھی آنا تھا۔ لیکن گزشتہ دنوں منور فاروقی کے ایک کامیڈی شو پر ہندوؤں کے جذبات مجروح ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا اس الزام میں انہیں جیل بھی جانا پڑا تھا۔
گڑگاؤں میں ان کے شو کے پیش نظر بی جے پی ہریانہ آئی ٹی سیل کے چیف ارون یادو اور ان کے معاون سنیل راؤ نے پولیس کو معاملے کی شکایت کی۔ ایس پی امن یادو کو دی گئی شکایت میں انہوں نے مطالبہ کیا تھا کہ شو سے منور فاروقی کو بین کیا جائے۔ وہ یہاں بھی اپنی کامیڈی میں کچھ متنازع رائے زنی کریں گے تو اس سے آپسی بھائی چارے کے جذبات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔
پولیس کی جانب سے معاملے میں کوئی سخت کارروائی کرنے سے پہلے ہی آرگنائزر نے معاملے کو طول پکڑتے دیکھ کر احتیاطی قدم اٹھاتے ہوئے منور کا نام پروگرام سے ہٹا دیا گیا ہے۔
وہیں معتبر ذرائع سے ملی معلومات کے مطابق بتایا جا رہا ہے کہ آرگنائزر کو ہندو تنظیموں کی جانب سے دھمکی موصول ہوئی تھی جس کے بعد منور فاروقی کے نام کو ہٹا دیا گیا۔