جمیت علماء میوات یونٹ کے سیکریٹری مولانا صابر قاسمی نے کہا کہ یہ احتجاجی دھرنا شہریت ترمیمی قانون اور مجوزہ این آر سی اور این پی آر کے خلاف چل رہا ہے اور یہ غیر معینہ احتجاج ہے۔
کورونا وائرس کے سبب سی اے اے کے خلاف مظاہرے ملتوی مفتی نعمان قاسمی نے کہا کہ احتجاجی دھرنے کا آج 53 واں دن تھا۔ لیکن حکومت کی جانب سے عوامی کرفیو نافذ ہے، اس کی حمایت میں آج کا دھرنا محض کچھ دیر چلانے کے بعد بند کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:ملک کی مختلف حصوں میں 'جنتا کرفیو' کا اثر
انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت کافی خطرناک وبا سے لڑ رہا ہے اور ہم سب بھی کرونا وائرس کے خلاف لڑرہے ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے کرونا وائرس کے بچاؤ کے لئے جو بھی تدابیر اختیار کرنے کا حکم ہے ان سب کو دھرنے پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ہم لوگ احتیاط بھی کر رہے ہیں اور احتجاج بھی کریں گے۔