قومی شہریت ترمیمی بل پر میوات وکاس سبھا کا بڑا فیصلہ - قومی شہریت ترمیمی بل پر میوات وکاس سبھا کا بڑا فیصلہ
ریاست ہریانہ کی ضلع نوح کی سرگرم تنظیم میوات وکاس سبھا نے ایوان میں قومی شہریت بل کی منظوری کے خلاف یوم میوات نہیں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قومی شہریت ترمیمی بل پر میوات وکاس سبھا
میوات وکاس سبھا نے یوم میوات کو اس مرتبہ یوم میوات بچاؤ کا نام دیا ہے۔ ساتھ ہی بڑے پیمانے پر این آر سی اور شہریت ترمیمی بل کے خلاف آواز بلند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میوات وکاس سبھا کے صدر سلام الدین ایڈووکیٹ نے کہا کہ 19 دسمبر 1947 کو مہاتما گاندھی میوات آئے تھے اور ہمیں پاکستان جانے سے روکا تھا۔ ساتھ ہی ہماری جان مال اور سبھی حقوق دئے جانے کی گارنٹی دی تھی۔ آج این آر سی اور سی اے بی کے ذریعے ہمارے حق پامال کرنے کی بات کی جا رہی ہے۔