اردو

urdu

ETV Bharat / city

میوات : تیز آندھی-بارش سے اناج منڈی گیہوں کو بھاری نقصان

ریاست ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں شام کو آئی تیز بارش اور آندھی سے اناج منڈی نوح میں گیہوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔ شام کو مغرب کے کچھ دیر پہلے اچانک تیز آندھی کے ساتھ بارش آئی جس سے اناج منڈی میں خریدے ہوئے گیہوں کو کافی نقصان ہوا ہے۔

By

Published : May 14, 2020, 12:18 AM IST

Mewat: Heavy damage to grain market wheat due to strong winds and rains
میوات : تیز آندھی-بارش سے اناج منڈی گیہوں کو بھاری نقصان

ہریانہ کے ضلع نوح میوات میں اب تک ضلع انتظامیہ کے مطابق 40283 میٹرک ٹن گیہوں اور 14315 میٹرک ٹن سرسوں کی خرید مکمل کی گئی ہے۔ضلع کی تین اناج منڈیوں اور مختلف خرید سنٹروں پر گیہوں خریدا گیا اور اٹھان نہ ہونے کی وجہ سے سبھی جگہ گیہوں کی ڈھیریاں پانی میں ڈوب گئیں۔

ویڈیو

اطلاعات کے مطابق اب تک 22188 میٹرک ٹن گیہوں کی خرید ایجنسیوں کے ذریعے کی گئی ہے۔جبکہ 11392 میٹرک ٹن سرسوں کا اٹھان بھی مکمل ہوا ہے۔یعنی باقی کا گیہوں ایسے ہی منڈیوں میں پڑا ہے۔گیہوں کا اٹھان نہ ہونے سے آڈھتی بھی پریشان ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کا دھیان اس جانب ہے ہی نہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details