مودی حکومت نے تاریخ رقم کی: کشن ریڈی کا دعوی - این ڈی اے میں شامل جماعتوں کا وزیراعظم مودی پر بھروسے کی وجہ یہ اقدامات انجام دیے جاسکے
مرکزی مملکتی وزیر داخلہ کشن ریڈی نے ریاست آندھراپردیش کے ضلع گنٹور کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انھوں نے مقامی بی جے پی رہنماوں اور کارکنوں سے ملاقات کی، انھوں نے کہا کہ این ڈی اے کے دوسری بار اقتدار میں آنے کے بعد 100 دنوں اندر کئی اہم اقدامات کیے گے جو ملک کے مفاد میں کیےگئے۔
انھوں نے کہا کہ تین ماہ کے اندر30 سے زیادہ بلس پالیمینٹ سے منظور ہوئے جو ایک نئی تاریخ ہے، انھوں نے کہا کہ این ڈی اے میں شامل جماعتوں کا وزیراعظم مودی پر بھروسے کی وجہ یہ اقدامات انجام دیے جاسکے۔
انھوں نے دعوی کیا کہ مودی حکومت کے اقدامات کی وجہ ملک کی معیشت مضبوط ہورہی ہے، حکومت نے قومی شاہراہوں کا کام تیز کردیا ہے،بجلی کی کمی پر قابو پایا گیا ہے، کسانوں کی فلاح وبہبود کے اقدامات کیے گئے۔
انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر کے خصوصی موقف دفعہ 370 کو ختم کرتے ہوئے ملک مخالف پالیسیوں کو بند کردیا گیا ہے۔