آندھراپردیش کے ضلع گنٹور میں ایک شخص نے بیوی کا قتل کردیا اور اس کے بعد بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔ یہ واردات ستنا پلی میں رونما ہوئی۔
قتل کے بعد بیوی کا کٹا سرلے کرشوہرپولیس اسٹیشن پہنچا - آندھراپردیش کے ضلع گنٹور
آندھرا پردیش میں شوہر نے بیوی کا کلہاڑی سے قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا۔
kills
سرینواس نامی شخص کا کل رات حالت نشہ میں اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس کے بعد بیوی اس کے خلاف پولیس سے شکایت کرنے کیلئے جارہی تھی۔
راستہ میں شوہر نے تعاقب کر کے بیوی کو روک دیا اور اس کا کلہاڑی سے قتل کر کے سر تن سے جدا کر دیا۔ بعد ازان وحشی شوہر بیوی کا کٹا ہوا سر لے کر پولیس اسٹیشن پہنچ گیا اور اس نے اپنے آپ کو پولیس کے حوالے کر دیا۔