ضلع بستی میں پولیس نے چیک پوسٹ پر ایک ایسے ٹرک کی تفتیش کی جس میں میں بارہ مزدور چھپ کر مہاراشٹر سے اپنے گاؤں جارہے تھے۔
تمام مزدوروں کی تھرمل اسکریننگ کے بعد کورینٹن سینٹر بھیج دیا گیا۔
پولیس انچارج مرتونجئے پاٹھک نے اس کے بارے میں جوائنٹ مجسٹریٹ پریم پرکاش مینا کو آگاہ کیا۔
اطلاع موصول ہوتے ہی موقع پر پہنچ کر مینا نے تمام مزدوروں کی اسکریننگ کروایا اور انھیں ہریا کے نیشنل انٹر کالج میں بنائے گئے کورنٹین سینٹر بھیج دیا۔
پولیس کے مطابق ضلع گونڈا کے 14 مزدور بھی ٹرک میں سوار تھے جنھیں اسکریننگ کے بعد اسی ٹرک سے گونڈا بھیج روانہ کردیا گیا۔
مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے بعد کام بند ہونے کی وجہ سے انہیں کھانے وغیرہ کی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اسی لیے ہم ٹرکوں وغیرہ میں بیٹھ کر یہاں پہنچ گئے ہیں۔
جوائنٹ مجسٹریٹ مینا نے بتایا کہ گرفتار مزدور ضلع کے حلوا گاؤں کے رہائشی ہیں۔