اردو

urdu

ETV Bharat / city

دیوریا: دو پولیس اہلکار معطل - policemen suspended

ریاست اترپردیش کے ضلع دیوریا کے لار علاقے میں متاثرہ کی مدد کرنے کے عوض میں دعوت مانگنے والے دو پولیس اہلکار کو معطل کردیا گیا ہے۔

دعوت مانگنے والے دو پولیس اہلکار کو معطل
دعوت مانگنے والے دو پولیس اہلکار کو معطل

By

Published : Jul 4, 2020, 6:06 PM IST

دیوریا پولیس ترجمان نے بتایا کہ لار علاقے کے ایک گاؤں میں ایک فوجی کا کنبہ رہتا ہے، جہاں جوان کے کنبے کو اس کے آس پاس مویشی چَرانے والے لڑکے پریشان کرتے تھے۔

جس کی شکایت جوان کی بیوی نے لار تھانے میں کی تھی، شکایت کے بعد بھی کوئی کاروائی نہ ہونے پر متاثرہ نے ایس پی سے اس کی شکایت کی، جس کے بعد ایس پی نے اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا۔

دعوت مانگنے والے دو پولیس اہلکار کو معطل

انہوں نے بتایا کہ اس کی جانچ کرائی گئی تو رپورٹ میں پایا گیا کہ ڈائل 122 کے پربھوناتھ سنگھ یادو اور تھانہ لار پر تعینات سپاہی کیڈی یادو کی جانب سے دعوت مانگی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس کے بعد ایس پی نے دونوں پولیس اہلکار کو فوری اثر سے معطل کردیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details