اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ میں ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا 60 کلو میٹر دور لکھنؤ ہائی وے پر تھانہ ہتھگواں کے پچھرولی گاؤں کے قریب ایک ٹرک کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش میں دو موٹر سائیکلوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو افراد کی موت ہوگئی جبکہ دیگر تین افراد زخمی ہوگئے۔
پرتاپ گڑھ: سڑک حادثہ میں دو ہلاک - اترپردیش کے ضلع پرتاپ گڑھ
ٹرک کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں دو موٹر سائیکلوں کی آمنے سامنے کی ٹکر میں دو ہلاک جبکہ دیگر تین زخمی ہو گئے ہیں۔
pratapgarh
پولیس نے بدھ کو یہاں بتایا کہ کل دیر رات ہوئی ٹکر میں ایک موٹر سائیکل پر تھانہ باگھرائے کے بیدھن گوپال پور گاؤں کے شیام لال پٹیل، نیرج پٹیل، وجئے پٹیل تھے جبکہ دوسری موٹر سائیکل پر رنکو چھترپال تھے۔ ٹکر میں سبھی سڑک پرجا گرے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں شیام لال اور رنو کی موت ہوگئی۔ شدید طور سے زخمی تینوں کو پریاگ راج کے سوروپ رانی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔