ریاست اترپردیش کے ضلع بستی میں چند روز قبل کورونا سے متاثرہ ایک شخص کی موت ہوگئی تھی، جس کے بعد سے ضلع بستی میں کورونا انفیکشن کے اثرات میں اضافہ ہوا ہے۔
بستی کے ہی ایک کورونا پازیٹو کے کنبہ کا 3 ماہ کا بچہ بھی کورونا مثبت پایا گیا ہے۔
ضلع مجسٹریٹ آشوتوش نرنجن نے تصدیق کی ہے کہ 3 ماہ کا بچہ کورونا وائرس سے متأثر ہوا ہے اور اس بچے کی والدہ کا نمونہ بھی ٹیسٹ کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ جس کی رپورٹ ابھی تک نہیں آئی ہے۔ اس دوران پورے علاقے کو سیل کردیا گیا ہے۔