اردو

urdu

ETV Bharat / city

وزیراعظم آج 'آتم نربھریوپی روزگار مہم' کا آغاز کریں گے - pm on atm nirbhar rozgar yojna

وزیراعظم نریندر مودی ریاست اترپردیش کے ضلع گونڈا میں روزگار کے سلسلے میں آتم نربھر خواتین سے بات کریں گے۔ وزیراعظم ان خواتین سے ویڈیو چیٹ کے ذریعے بات کریں گے۔ ان خواتین نے ایک سیلف ہیلپ گروپ تشکیل دیا ہے۔

Prime Minister Narendra Modi
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Jun 26, 2020, 8:54 AM IST

وزیراعظم مودی یوپی کے ضلع گونڈا میں سیلف ہیلپ گروپ کی خواتین سے بات کریں گے۔ ان خواتین نے گھر پر سیلف ہیلپ گروپ بنا کر روزگار کے مواقع پیدا کیے ہیں۔ خواتین کی امدادی جماعت میں 10 خواتین کا گروپ ہے۔

سی ڈی او ششانک ترپاٹھی نے کہا کہ 26 جون کو وزیراعظم نریندر مودی ضلع گونڈا کے ہلدھرمؤ بلاک میں دیہی پنچایت کمال پور خواتین کی امدادی جماعت سے بات کریں گے۔ لاک ڈاؤن میں جب لوگوں کی ملازمتیں ختم ہو رہی ہیں تب خواتین ہیلپ گروپ کی خواتین نے اپنے گاؤں میں رہ کر روزگار کے مواقع پیدا کیے۔

ان خواتین نے ایک گروپ بنا کر نرسری بنائی ہے۔ نرسری میں قریب ڈیڑھ لاکھ پودے ہیں، جس میں شاخو ، ساگون یوکلپٹس، امرود ، آم ، نیم اور دیگر پودوں کی نرسری تیار کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی گورکھپور ، جالون سمیت چھ اضلاع کے خود ملازمت پانے والوں سے بات کریں گے۔ خواتین بھی خود روزگار سے متعلق اپنے تجربات وزیر اعظم کے ساتھ شیئر کریں گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details