اردو

urdu

ETV Bharat / city

سونو نگم کو پیشگی فیس، واپس کرنے کا نوٹس - ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے وجیندر پانڈین

بالی ووڈ گلوکار سونو نگم کو گورکھپور مہوتسو میں شرکت کے لیے پیشگی فیس کے طور پر 40 لاکھ روپے دیے گئے تھے۔ اس کی وصولی کے لیے گورکھپور ضلع انتظامیہ نے ان کے نام ریکوری نوٹس جاری کیا ہے۔

Notice of advance fee refund to Sonu Nigam
سونو نگم کو پیشگی فیس کی واپسی کا نوٹس

By

Published : Feb 24, 2020, 4:01 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:56 AM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے وجیندر پانڈین نے پیر کو بتایا کہ 'تین روز قبل سونو نگم کو ریکوری نوٹس بھیجا گیا ہے اور 25 فروری تک مطلوبہ رقم واپس کرنے کے ضمن میں مثبت جواب نہیں آنے پر ضلع انتظامیہ قانونی کارروائی شروع کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ '13 جنوری کو گورکھپور مہوتسو میں سونو نگم کو مدعو کیا گیا تھا اور اچانک اس دن ریاستی سوگ ہونے کی وجہ سے پروگرام ملتوی ہوگیا تھا۔'

انہوں نے کہا کہ 'پروگرام کے لئے انہیں 40 لاکھ روپئے پیشگی کے طور پر ادا کئے گئے تھے، وہ 18 فیصدی جی ایس ٹی لگنے کے بعد تقریبا 50 لاکھ روپئے بقایا ہیں۔ یہ سرکاری رقم ہے اور انہیں یہ واپس کرنی ہوگی۔'

سونو نگم کے نمائندے کے مطابق گذشتہ 13 جنوری کو گورکھپور مہوتسو میں ان کا پروگرام تھا اور اسی دن ریاستی سوگ ہونے کی وجہ سے پروگرام ملتوی ہوگیا تھا جبکہ اگلے دن 14 جنوری کو بھونیشور میں ان کا پروگرام ہونا تھا، اس کے باوجود سونو نے کہا تھا کہ 14 جنوری کو وقت نکال لیں گے لیکن انتظامیہ کو انہیں بھونیشور سے سیدھے گورکھپور لانے کا نظم کرنا ہوگا لیکن جب کوئی بات نہ بن پائی تو اگلے ایڈیشن میں پرفارمنس کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ 'نگم کی جانب سے انتظامیہ کو آدھی رقم واپس کرنے کی تجویز بھیجی گئی تھی لیکن ضلع انتظامیہ نے اسے نامنظور کر دیا۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details