گورکھپور: اترپردیش کی یوگی حکومت پر مسلم اقلیتوں کو فرضی معاملے میں پھنسانے کا الزام لگاتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کو غیر مسلم مافیا نظر نہیں آتے جو نیپال سرحد پر دیوی پاٹن میں بھرے پڑے ہیں Mayawati in Gorakhpur۔
مایاوتی نے یہاں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے ذات پات اور تنگ ذہنیت کی وجہ سے دلتوں و دیگر پسماندہ طبقات کے لوگوں کو ہر سطح پر کافی زیادہ نظر انداز کیا۔
'مسلمانوں کی فلاح و بہبود پر تو بالکل بھی دھیان نہیں دیا بلکہ انتقامی جذبے کے تحت ان کو زیادہ تر فرضی معاملات میں پھنسا کر انہیں اجاڑنے اور برباد کرنے کی پوری پوری کوشش کی۔'
بی ایس پی سربراہ نے مزید کہا ''جب بی جے پی کے پاس بولنے کے لیے اب کچھ نہیں رہتا تووہ کہتے ہیں کہ نظم ونسق کو بنانے کے لئے ہم اتنے مسلمانوں پر کارروائی کی لیکن بی جے پی کو غیر مسلم مافیا نظر نہیں آتے۔ نیپال کے سرحد پر دیوی پاٹن میں بھرے پڑے مافیا کیا یوگی جی کو نظر نہیں آتے؟ ان پر کوئی کارروائی نہیں کرتے ہیں۔ یوگی جی کو کون نظر اتے ہیں صرف مسلم سماج اور کمزور طبقات کے لوگ، یہی ان کو صرف مجرم نظر آتے ہیں۔
بی ایس پی سپریمو نے کہا کہ وزیر اعلی یوگی کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ یہ جرم اگر ایک شخص نے کیا ہے تو اس کی سزا پورے سماج کو نہیں دے سکتے Mayawati Criticizes Yogi۔