اردو

urdu

ETV Bharat / city

چترا: پولیس سپرانٹنڈنٹ کورونا سے متاثر - رپورٹ مثبت

عالمی وبا کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد چترا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ہوم قرنطینہ ہو گئے ہیں۔

چترا: پولیس سپرانٹنڈنٹ کورونا سے متاثر
چترا: پولیس سپرانٹنڈنٹ کورونا سے متاثر

By

Published : Aug 21, 2020, 8:25 PM IST

ریاست جھارکھنڈ میں چترا ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں آگئے ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پولیس سپرنٹنڈنٹ نے کورونا کی ابتدائی علامات کے بعد جانچ کیلئے نمونہ دیا تھا، جمعہ کی دیر شام آئی جانچ رپورٹ مثبت پائی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ کووڈ19 رپورٹ مثبت ملنے کے بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ ہوم قرنطینہ ہو گئے ہیں۔ انہوں نے رابطہ میں آئے لوگوں سے کورونا جانچ کرانے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہےکہ ایک دن قبل ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایک پریس کانفرنس میں شامل ہوئے تھے۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب ملک بھر میں 29لاکھ سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جن میں 21لاکھ 60ہزار صحت یاب ہو چکے ہیں، وہیں 55ہزار افراد اس وائرس کے سبب فوت ہو چکے ہیں۔

وہیں دنیا بھر میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد 2کروڑ 28لاکھ سے تجاوز کر گئی ہیں اور اس وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد 8لاکھ کے قریب پہنچ چکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details