اردو

urdu

ETV Bharat / city

Dog Owner Kills a Man in Ghaziabad: کتے کے مالک نے چاقو سے نوجوان کا قتل کیا - اندرا پورم تھانہ علاقے میں چاقو سے حملہ کر مستقیم کا قتل

غازی آباد کے اندرا پور تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اس لئے مستقیم نامی شخص کا قتل کر دیا کہ اس نے اس کے کتے کو زخمی کر دیا تھا۔ پولیس نے اس معاملے میں چھترپال کو گرفتار کر لیا ہے The dog's owner stabbed the young man to death۔

Killed by stabbing in Ghaziabad
Killed by stabbing in Ghaziabad

By

Published : Mar 21, 2022, 10:33 PM IST

غازی آباد: اتر پردیش غازی آباد کے اندرا پورم تھانہ علاقے میں ایک گیس سلنڈر فروش مستقیم کا قینچی سے مار کر قتل کر دیا گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ قاتل نے اپنے پالتو کتے کو بلیڈ مارنے سے برہم ہوکر یہ واردات انجام دی۔ اس معاملے میں پولیس نے مشتبہ قاتل کو حراست میں لے لیا ہے Indirapuram Police Station Area, Ghaziabad۔

یہ واقعہ اندرا پورم تھانہ علاقہ کے شکتی کھنڈ 2 کا ہے۔ مستقیم اور چھترپال سورن جینتی پورم پارک کے قریب ایک کچی بستی میں رہتے ہیں۔ دونوں ایک دوسرے سے واقف ہیں۔ مستقیم گیس سلنڈر فروش کا کام کرتا تھا۔

معلومات کے مطابق مستقیم چند روز قبل چھترپال کے گھر گیا تھا، جہاں چھترپال کے پالتو کتے نے اسے کاٹ لیا۔ اس بات پر دونوں دوستوں میں جھگڑا ہوا۔

بتایا جا رہا ہے کہ مستقیم نے اسی وقت چھترپال کے پالتو کتے کو مارنے کی دھمکی دی تھی۔


اتوار کی رات 25 سالہ مستقیم چھترپال کے گھر پہنچا اور اس کے پالتو کتے کو بلیڈ سے زخمی کر دیا۔ اس سے ناراض ہو کر چھترپال نے مستقیم کے سینے میں قینچی سے وار کر دیا۔ زخمی شخص کو اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

مزید پڑھیں:

اندرا پورم پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر منیش بشت کے مطابق اس معاملے میں ملزم چھترپال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے قتل میں استعمال قینچی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details