اردو

urdu

ETV Bharat / city

سینیٹائیزیشن کے لیے سرنگ میں شاور

قیدیوں اور جیل کے اسٹاف کو سینیٹائیز کرنے کے لیے غازی آباد کی ڈاسنا جیل میں سینیٹائیزنگ سرنگ تعمیر کی گئی ہے۔

sanitizing tunnel made in dasna jail of ghaziabad due to corona virus outbreak
ڈاسنا جیل میں سینیٹائیزنگ سرنگ

By

Published : Apr 6, 2020, 7:42 PM IST

دارالحکومت دہلی سے متصل غازی آباد کی ڈاسنا جیل میں سینیٹائیزنگ سرنگ تعمیر کی گئی ہے۔ لیکن یہ سرنگ صفائی ستھرائی کے لیے تیار کی گئی ہے۔ نیز اسے سینیٹائزنگ ٹنل کا نام دیا گیا ہے۔

سینیٹائیزیشن کے لیے سرنگ میں شاور بھی لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے جو بھی اس سرنگ کے اندر جاتا ہے اسے سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

لاک ڈاؤن کے بعد بھی یہ سرنگ اسی طرح کام کرتی رہے گی کہ جیل میں آنے والے ہر قیدی اور عملے کو سینیٹائز کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سیکڑوں قیدیوں کو ڈاسنا جیل سے رہا کیا گیا ہے اور ان تمام قیدیوں کو 8 ہفتوں کی ضمانت اور پیرول پر رہا کیا گیا ہے لیکن پھر بھی مزید قیدیوں کو غازی آباد کی ڈاسنا جیل میں رکھا گیا ہے، ایسی صورتحال میں جیل میں قیدیوں کی دیکھ بھال بہت ضروری ہے۔ قیدیوں کو سینیٹائیز کرنے کے لیے بنائی گئی یہ سرنگ کافی اہم ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details