اردو

urdu

Public meeting of RLD Leader in Loni: لونی سے ممکنہ امیدوار یتندر کسانہ کی عوامی رابطہ مہم

اترپردیش کے لونی اسمبلی حلقہ سے ممکنہ امیدوار یتندر کسانہ اپنے عوامی رابطہ مہم کے تحت کئی کالونیوں میں پہنچ کر لوگوں کے مسائل سے رو برو ہوئے Potential Candidate from Loni Yatandra Kasana's Public Relations Campaign۔

By

Published : Dec 30, 2021, 11:44 AM IST

Published : Dec 30, 2021, 11:44 AM IST

Public Relations Campaign of Yatandera Kasana
Public Relations Campaign of Yatandera Kasana

لونی/ غازی آباد:آئندہ اسمبلی انتخابات 2022 Uttar Pradesh Assembly Election کی تیاری کے لیے راشٹریہ لوک دل پارٹی کے اتر پردیش کے ضلع غازی آباد کے لونی سے اسمبلی حلقہ سے مضبوط دعویدار یتندر کسانہ کی عوامی رابطہ مہم زوروں پر ہے Rashtriya Lok Dal Leader Yatandra Kasana۔
آج لونی علاقہ کی نس بندی کالونی، اشوک وہار، گری مارکیٹ، پوجا کالونی، اکرام نگر، مصطفی آباد سمیت درجنوں کالونیوں وغیرہ میں عوام کے درمیان پہنچ کر عوامی مسائل سے روبرو ہوئے۔

ویڈیو دیکھیے۔

اس دوران لوگوں نے بتایا کہ وہ تا حال بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ کئی کالونیاں ایسی ہیں جہاں بجلی اور نالوں کے مسائل ہیں۔

یتندر کسانہ نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی سیاسی پارٹی میں عوام اور کارکن پارٹی کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ الیکشن کارکنوں کے زور پر لڑے اور جیتے جاتے ہیں۔

آر ایل ڈی Rashtriya Lok Dal بغیر کسی امتیاز کے کام کرنے میں یقین رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد تبدیلی لا کر جینت چودھری Jayant Chaudhary کے ہاتھ مضبوط کرنا ہے۔ وہ لونی کی ہر کالونی اور گاؤں میں جا کر الیکشن کی حکمت عملی تیار کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:

اس کے ساتھ ساتھ لونی کی ہر کالونیوں میں ان کی پہلی ترجیح نالی، فٹ پاتھ، بجلی کے مسائل اور دیگر مسائل پر کام ہوگا۔ اس دوران مضبوط دعویدار یتیندر کسانہ کے ساتھ ڈاکٹر فرمان، عمران، عقیل، سراج سمیت دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details