پولیس کے مطابق گذشتہ برس متھرا پولیس نے دہلی سے ہاتراس کی طرف جانے والی کار سے چار مشتبہ افراد کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے موبائلز، لیپ ٹاپ اور مشتبہ لٹریچر برآمد کرنا کا دعوی بھی کیا تھا۔
پولیس کے مطابق ''یہ چاروں ایک سازش کے تحت ہاتھرس جارہے تھے۔ ان کا مقصد ہاتھرس کیس کے بہانے فضا کو خراب کرنا اور ریاستی حکومت کی شبیہہ کو داغدار بنانا تھا۔'' پولیس نے فساد بھڑکانے کے الزام میں پی ایف آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔ اس سلسلے میں آج اے ڈی جے کی فرسٹ کورٹ میں رؤف شریف کی ضمانت عرضی پر سماعت ہونی تھی، ان کی سماعت نہیں ہوئی۔ اگلی سماعت کے لیے 16 مارچ کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔'