اردو

urdu

ETV Bharat / city

قانونی امور کی جانکاری کے لیے کیمپ

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے دادری علاقے میں واقع گاؤں چھولس میں واقع جامعہ رضویہ اسلامیہ اسکول میں ضلع قانونی سروس اتھارٹی (ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی) کے زیر اہتمام ایک کیمپ منعقد کیا گیا۔

Uttar perdesh

By

Published : Jul 24, 2019, 11:24 AM IST

اس موقع پرطلباء و طالبات اور مقامی افراد کو قانون کی جانكاری دی گئی۔

شمیم ​​احمد انصاری سیکرٹری ڈی ایل ایس اے کی صدارت میں گاؤں چھولس کے اسکول دادری کے احاطہ میں قانونی خواندگی کیمپ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر ضلع قانونی سروس اتھارٹی کے سیکرٹری، شمیم ​​احمد انصاری اور وکلا کی جانب سے طلبا، بچوں اور شہریوں کو تعلیم، حق، بنیادی حق، پوكسو ایکٹ، ڈی وی ایکٹ، سینئرشہریوں کے حقوق وغیرہ سے متعلق قانون کی معلومات فراہم کی گئیں۔اس کیمپ میں ڈی ایل ایس اے پینل کے ماہرین،کے علاوہ اسکول مینیجر ظفر اقبال اور کثیر تعداد میں طلباوطالبات اورمقامی شہری موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details