اردو

urdu

ETV Bharat / city

ہائی پروفائل کیس حل، لاپتہ خاتون کی خودکشی فرضی - NDRF Team

اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں تین روز قبل ایک شادی شدہ خاتون کی خود کشی کی اطلاع ملی جس کے بعد این ڈی آر ایف کی ٹیم نے غازی آباد کے ہنڈل ندی میں تلاشی مہم شروع کی لیکن خاتون کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

کومل

By

Published : Jul 9, 2019, 7:24 PM IST

ندی کے کے قریب شادی شدہ خاتون کی کار میں اس کا سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا جس سے پولیس کو یہ پوری طرح سے یقین ہو گیا کہ کومل نے ندی میں کود کر خود کشی کر لی ہے۔

ضلع علی گڑھ میں کسان یونین کے قومی جنرل سکریٹری انل تالان کی شادی شدہ بیٹی کومل تین روز قبل مشتبہ حالت میں غائب ہو گئی تھی۔ کومل کی گاڑی غازی آباد کی ہنڈل ندی کے کنارے ملی جس میں سوسائڈ نوٹ بھی تھا۔ اس سوسائڈ نوٹ سے پتہ چلا کہ کومل کے سسرال والے اسے پریشان کرتے ہیں۔ جس سے تنگ آکر اس نے خود کشی کر لی ہے۔ کومل کی شادی دہلی میں ایک پولیس اہلکار کے بیٹے سے ہوئی ہے۔

ہائی پروفائل کیس حل، لاپتہ خاتون کی خودکشی فرضی

کومل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو کافی جہیز دیاتھا لیکن اس کے باوجود انکی بیٹی کو سسرال والے پریشان کررہے تھے۔

معاملہ ہائی پروفائل ہونے کی وجہ سے پولیس نے غوطہ خور اور این ڈی آر ایف کی ٹیم اور غوطہ خور کی ٹیم نے غازی آباد سے دہلی تک ہنڈل ندی کی خاک چھان لی لیکن کومل کا سراغ تک نہیں ملا۔

اس درمیان کومل کے موبائل کی لوکیشن مسلسل بدل رہی تھی اور پولیس اسی نہج پر کومل کو مختلف مقامات پر تلاش کررہی تھی۔ بالآخر پولیس نے کومل کو بنگلورو سے آج صبح برآمد کیا۔

اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ کومل نے اس طرح کا قدم کیوں اٹھایا وہ اس کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حالانکہ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کومل نے اپنے سسرال والے سے تنگ آکر اس طرح کا قدم اٹھایا ہے لیکن تحقیقات کے بعد ہی پورے معاملے کا انکشاف ہوگا۔

وہیں کومل کے والد انل پاتال نے اپنی بیٹی کے غائب ہونے کے بعد اس کا سارا الزام اس کے سسرال والوں پر عائد کرتے کہا ہے کہ اسے پریشان کیا جاتا تھا۔ اسی لیے ان کی بیٹی نے اس طرح کا قدم اٹھایا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details