غازی آباد: ریاست اترپردیش کے غازی آباد میں نو راتری تہوار کے مدنظر گوشت کی دکانوں کو بند رکھنے کا حکم واپس لے لیا گیا ہے۔ غازی آباد کی میئر آشا شرما نے جمعرات کو غازی آباد میں نوراتری کے پیش نظر تمام گوشت کی دکانوں کو بند کرنے کا حکم دیا تھا۔ ان کے حکم کے بعد انتظامیہ نے تمام دکانیں بند کر دی تھیں لیکن 12 گھنٹے بعد میئر نے اپنا حکم واپس لے لیا اور کہا کہ میڈیا اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے۔ Ghaziabad meat shop closed on Navratri order reversed with in 12hours۔
غازی آباد میئر نے گوشت کی دکان کو بند رکھنے کے لئے ایک خط بھی جاری کیا گیا تھا۔ جس کے بعد پورے ضلع میں گوشت کی دکانوں کو انتظامیہ کے اہلکاروں نے پہنچ کر بند کرایا تھا۔ جس پر دکانداروں نے اعتراض کیا تھا کہ آج سے پہلے کبھی بھی نو راتری کے دن پر گوشت کی دکانوں کو بند نہیں کیا گیا تھا۔ دکان بند ہونے سے اس کاروبار سے جوڑے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا پڑ رہا تھا۔