اردو

urdu

ETV Bharat / city

Four Injured Including Bride And Groom: سڑک حادثہ میں دلہا اوردلہن سمیت چارزخمی - اردو نیوز

غازی آباد میں شادی کے بعد لوٹ رہے دولہا دولہن کے ساتھ سڑک حادثہ پیش آیا،جس میں دولہا دولہن سمیت دیگرچارافراد زخمی ہوئے ہیں۔ Four Injured Including Bride And Groom

سڑک حادثہ میں دلہا اوردلہن سمیت چارزخمی
سڑک حادثہ میں دلہا اوردلہن سمیت چارزخمی

By

Published : Feb 21, 2022, 10:53 PM IST

دہلی میرٹھ ایکسپریس وے پر پیر کو غازی آباد میں کشلیہ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں دلہا اور دلہن سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔Four Injured Including Bride And Groom

زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ دہلی ایکسپریس وے پر غازی آباد میں کشالیہ کے قریب سڑک حادثہ پیش آیا۔ دولہا اور دلہن گاڑی میں سوار تھے۔

ڈرائیور کے جھپکی لینے کے بعد کار بے قابو ہو کر سڑک کے کنارے موجود شگاف(درار) میں دھنس گئی جس کے بعد پیچھے سے آنے والے ایک چھوٹے ہاتھی نے اسے ٹکر دی۔

حادثے میں کار ڈرائیور، دلہا اور دلہن سمیت چار افراد زخمی ہو گئے۔ اس کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں گاڑی سے بحفاظت باہر نکالا اور غازی آباد کے ایک نرسنگ اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ذرائع کے مطابق حادثہ کار کے ڈرائیور کی نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details