اردو

urdu

ETV Bharat / city

خبر کا اثر، مریضہ کو دیکھنے سی ایم او ہسپتال پہنچے

غازی آباد سے تعلق رکھنے والے ایک کووڈ-19 کی مریضہ کے شوہر نے الزام لگایا کہ ان کی اہلیہ کو اسپتال میں مناسب دیکھ بھال نہیں مل رہی ہے، جس کے بعد ضلع کے سی ایم او اسپتال کے حکام کے ساتھ اس معاملے کی جانچ کے لیے اسپتال پہنچ گیے۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر
ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

By

Published : Apr 27, 2020, 12:11 PM IST

گزشتہ روز ای ٹی وی بھارت نے اس صورتحال کے بارے میں خبر شائع کی تھی جس میں ایک شخص نے اپنے دو بچوں کے ساتھ ایک جذباتی ویڈیو پیغام بھیجا تھا۔ اس ویڈیو پیغام میں انہوں نے الزام لگایا تھا کہ ان کی اہلیہ کو کووڈ-19 مثبت پائے جانے کے بعد میرٹھ اسپتال میں داخل کیا گیا لیکن اسپتال میں انہیں مناسب دیکھ بھال نہیں مل رہی ہے ۔

ای ٹی وی بھارت کی خبر کا اثر

انہوں نے بتایا کہ ان کی اہلیہ جو پہلے ہی قومی دارالحکومت کے ایک اسپتال میں کینسر کے علاج کے لیے زیر علاج تھیں کا کورونا وائرس ٹسٹ مثبت پایا گیا۔

تاہم،اس شخص نے بتایا کہ ایک ویڈیو کال میں، اس کی بیوی نے شکایت کی ہے کہ اسے اسپتال میں مناسب کھانا بھی نہیں مل رہا ہے۔

صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد غازی آباد کے سی ایم او نریندر کمار گپتا نے بتایا کہ انہوں نے میرٹھ کے اسپتال کو ہدایت دی ہے کہ وہ مریضہ کے لیے مناسب انتظامات کریں۔

گپتا نے بتایا کہ انہوں نے اسپتال کے ایچ او ڈی سے بات کی ہے کہ خاتون کی مناسب دیکھ بھال کی جائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details