اردو

urdu

ETV Bharat / city

علاج کا ایک طریقہ ایسا بھی! - brick tied in foot for operation in ghaziabad

غازی آباد کے ایم ایم جی اسپتال میں ایک بزرگ مریض کے پیر میں آپریشن سے پہلے اینٹ باندھی گئی تو ڈاکٹرنے کہا کہ یہ بھی علاج کا ایک حصہ ہے۔

مریض کے پیر میں آپریشن سے پہلے اینٹ باندھی گئی

By

Published : Sep 18, 2019, 2:41 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:34 AM IST

دہلی سے ملحق غازی آباد میں علاج کا ایک مختلف اور انوکھا طریقہ سامنے آیا ہے جہاں ایک بزرگ شخص کے آپریشن کے لیے اس کے پیرمیں اینٹ باندھ دیا گیا جس کے بارے میں ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ بھی علاج کا ایک طریقہ ہے۔

مریض کے پیر میں آپریشن سے پہلے اینٹ باندھی گئی

واضح رہے کہ بزرگ مریض کو کولہے کا آپریشن کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا اور آپریشن سے پہلے ہی بزرگ کے پیر میں اینٹ باندھ دی گئی تھی۔

سی ایم ایس رویندر رانا سے جب اس تعلق سے پوچھا گیا تو انھوں نے کہا کہ اب پورا ہندوستان دیسی کی طرف بڑھ رہا ہے خود وزیر اعظم نریندر مودی بھی لوگوں کو دیسی کے لیے بلاتے ہیں۔

علاج کا ایک حصہ ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا انتظامیہ کی طرف سے اسپتالوں کو وزن فراہم نہیں کیا جاتا ہے تو انہوں نے واضح طور پر کہا کہ جب ہمیں ملے گا تو لگا دینگے۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:34 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details