قومی دارالحکومت سے منسلک مغربی اترپردیش کے غازی آباد میں ضلع کے چیف میڈیکل افسر(سی ایم او) کے دفتر میں کام کرنے والے دو ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد دفتر کو سیل کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ضلع میں کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد 797 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ دو لوگوں میں کورونا کی تصدیق کے بعد اس وقت ضلع میں ایکٹیو مریضوں کی تعداد 429 تک پہنچ گئی ہے۔
محکمہ صحت کی جانب سے سی ایم او آفس میں سینیٹائزیشن کا کام جاری ہے۔ نئے مریضوں کو کووڈ۔19اسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔
مریضوں کے اہل خانہ کو ہوم قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔ ان نئے مریضوں کے رابطے میں آئے تمام لوگوں کو تلاش شروع کردی گئی ہے۔