اردو

urdu

ETV Bharat / city

روزینہ مزدوری پر بھی لاک ڈاؤن کا اثر - روزینہ مزدوری پر بھی لاک ڈاؤن کا اثر

کھیتوں میں گندم کاٹنے والے مزدوروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے انہیں پہلے کے مقابلے کافی کم گندم مل رہا ہے، نیز پہلے انھیں یومیہ 800 روپے بطور مزدوری کے ملتے تھے لیکن اب صرف 400 روپے ہی مل رہے ہیں۔

The effect of lockdown on daily wages in ghaziyabad
روزینہ مزدوری پر بھی لاک ڈاؤن کا اثر

By

Published : Apr 11, 2020, 8:49 PM IST

Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

غازی آباد کے کسان لاک ڈاؤن کی وجہ سے برباد ہو رہے ہیں کیونکہ کھیتوں میں گندم کاٹنے والے مزدوروں کو اب پہلے کی بنسبت بہت کم قیمت پر رکھا جارہا ہے، جس کی وجہ سے انکو اپنی زندگی گزارنے کے لیے کافی زیادہ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

گندم کے کھیتوں پر کام کرنے والے ایک مزدور نے بتایا کہ ’لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہاتوں میں مزدور کافی تعداد میں موجود ہیں جس کی وجہ سے بہت کم ہی مزدوروں کو کام ملتا ہیں اور پہلے انہیں ایک بگہا گندم کی کٹائی پر 10 بوجھ گندم ملتا تھ لیکن اب انہیں صرف 8 بوجھ گندم ہی مل رہا ہے۔

اس کے ساتھ ہی کھیتوں میں کام کرنے والی خواتین مزدوروں کا کہنا ہے کہ ان کے بچے مزدوری کا کام کرتے تھے لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کا کام بھی بند ہوگیا ہے لہذا وہ اب وہ مجبوری میں گندم کاٹنے آرہے ہیں۔

مزدور آزاد نے بتایا کہ اس سے پہلے گندم کاٹنے کی یومیہ مزدوری 800 روپے ملتی تھی لیکن اب صرف 400 روپے ہی مل رہے ہیں۔ ا۔

Last Updated : Apr 11, 2020, 10:04 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details