اردو

urdu

ETV Bharat / city

The Delegation Met the DM on the Closure of Meat Shops: گوشت کی دکانیں بند کرنے پر جمعیت شہر لونی کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقات

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد میں نو دن کے لیے گوشت تاجروں سمیت ہوٹلوں کو بھی بند کرائے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غازی آباد میں نوراتری کے نو دن تک مرغا مچھلی اور گوشت کی دکانیں بند رہیں گی۔ انتظامیہ کی طرف سے مختلف علاقوں کے لیے کئی ٹیمیں بنائی گئی ہیں جو شہر میں نو دنوں تک گوشت کی دکانوں پر نظر رکھیں گی۔ The Delegation Met the DM on the Closure of Meat Shops

The Delegation Met the DM on the Closure of Meat Shops
گوشت کی دکانیں بند کرنے پر جمعیت شہر لونی کے وفد نے ڈی ایم سے کی ملاقات

By

Published : Apr 4, 2022, 2:27 PM IST

ریاست اتر پردیش کے ضلع غازی آباد میں گوشت فروشوں کو نوراتری کے دوران دکانیں بند رکھنے کی دھمکی سب سے پہلے سخت گیر ہندو جماعتوں کی جانب سے دی گئی تھی جس کے بعد لونی غازی آباد سے بی جے پی کے رکن اسمبلی نند کشور گجر نے بھی غازی آباد نگر نگم کو خط لکھ کر اس پر عمل کرنے کے لیے کہا تھا۔ غازی آباد کی میئر آشا شرما نے ایک اپریل ایک خط سٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر متھلیش کمار سنگھ کو لکھا جس میں میئر نے کہا کہ 2 اپریل سے 10 اپریل تک نوراتری ہے اس لیے شہر کے سبھی مندروں میں صاف صفائی اور دیگر ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے، ساتھ ہی شہر میں سبھی گوشت کی دکانیں بھی آئندہ 9 دنوں کے لئے بند کرائی جائیں۔ The Delegation Met the DM on the Closure of Meat Shops

ویڈیو

یہ بھی پڑھیں:


س پورے معاملے میں جمعیت شہر لونی کی جانب سے ایک وفد نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی اور 9 روز تک گوشت کی دکانیں بند کرائے جانے کے حکم پر کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے وفد کے ایک رکن مفتی فہیم الدین قاسمی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ اس وفد کی جمعیت شہر لونی کے سیکریٹری مولانا قاری فیض الدین عارف کی قیادت میں ہم نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سے ملاقات کی جس میں انہوں نے یقین دلایا کہ اس پورے معاملے پر کاروائی کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کھانے پینے کے معاملے میں پہلے ہی حکم دے چکا ہے کہ کھانے پر کوئی پابندی نہیں لگنی چاہیے لیکن مقامی ایم ایل اے اپنے سیاسی مفادات کے لیے اس طرح کے بیانات دیتے ہیں جس سے مسلمانوں کو معاشی طور پر پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details