اردو

urdu

ETV Bharat / city

پولیس تصادم میں چار بدمعاش گرفتار - چاروں شرپسندوں کی ٹانگ میں گولی لگی

ریاست اترپردیش کے ضلع غازی آباد کے داری تھانہ علاقے کے دیگیارا روڈ پر پولیس تصاد میں بھینس چوری کے چار ملزمین کو پولیس نے زخمی حالت میں گرفتار کیا۔

Police arrested 4 buffalo thieves injured in the clash
Police arrested 4 buffalo thieves injured in the clash

By

Published : Dec 9, 2020, 1:45 PM IST

اطلاعات کے مطابق تھانہ دادری کے علاقے دیگیارا روڈ میں شرپسندوں اور ایس او جی کی ٹیم اور دادری پولیس کے ساتھ تصادم کے دوران چار بدمعاشوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے دوران چاروں شرپسندوں کی ٹانگ میں گولی لگی۔ جنہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔

ویڈیو

گرفتار شرپسندوں سے ٹاٹا 407، 04 طمنچہ اور زندہ کارتوس، 07 رسیاں، 48500 روپے نقد اور لوٹے ہوئے زیورات برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزمان کی شناخت ہریپال، سونو، رئیس اور نسیم کے طور پو ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار بدمعاش شاطر بھینس چور اور لٹیرے ہیں۔ جو راجستھان، ہریانہ اور اتر پردیش خاص کر پلول اور بلبھ گڑھ سمیت مختلف اضلاع میں متعدد واردات انجام دے چکے ہیں۔'

ڈی سی پی راجیش کے مطابق ان کی مجرمانہ ریکارڈ کے بارے میں معلومات حاصل کی جارہی ہے۔ ان کے خلاف گینگسٹر کے تحت کاروائی کی جائے گی۔ خبروں کے مطابق شرپسندوں نے داداری کے گاؤں پلہ میں ایک کنبہ کو یرغمال بناکر لوٹ پاٹ کی تھی۔ جس میں کچھ زیورات اور 2 بھینسیں لے گئے تھے۔

اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے کمشنر پولیس گوتم بدھ نگر نے پولیس ٹیم کو 40000 روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details