گیا کے وزیر گنج اسمبلی حلقہ سے کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر ششی شیکھر نے ای ٹی وی بھارت اردو سے کہا' حالیہ بہار اسمبلی انتخابات میں آزاد یا کسی پارٹی سے مسلمانوں کی امیدواری اس لیے کم ہے کیونکہ مسلمان چاہتے ہیں کہ اقتدار میں عظیم اتحاد آئے۔'
انہوں نے ای ٹی وی بھارت کے خصوصی انٹرویو کے دوران اپنے انتخابی حلقہ وزیرگنج میں ایک بھی مسلم امیدوار کا نہ ہونے کو ایک اچھی پہل بتایا اور کہا کہ مضبوطی سے مسلمان ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ ہر مسلمان کا امیدوار ہے۔ انکے والد سابق ریاستی وزیر اودھیش سنگھ نے برادری اور مذہبی زنجیر کو اپنے اوپرحاوی نہیں ہونے دیا اور بلاتفریق سبھی کے لیے ترقیاتی کام کیے ہیں۔
مسلمانوں کا ہمیشہ ان کے والد کو مدد پہنچی ہے اور اس مرتبہ بھی وہی تعاون ان کے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے اپنے حلقہ سے یادو برادری کے ایک آزاد امیدوار شیتل یادو پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ شیت لہری جب چلے گی تو کہیں کچھ بچے گا نہیں۔
انہوں نے اپنے والد کی جگہ سے انتخاب لڑنے اور وراثت بچانے کے سوال پر کہا کہ وراثت ہرحال میں بچے گی کیونکہ ان کی خودکی بھی زمینی پکڑ ہے۔ انہوں نے کہا وہ اپنی قابلیت اور کانگریس یوتھ کا فعال رکن ہونے کی وجہ سے امیدوار ہیں۔ کانگریس پارٹی کا الیکشن لڑکر ریاستی کانگریس یوتھ سیل کا صوبائی جنرل سکریٹری بناتھا جو آج اسی عہدے پر فائز بھی ہوں۔'
انہوں نے کہا کہ وہ ترقیاتی ایجنڈے کو لیکر انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ والد اودھیش سنگھ نے جوبھی ترقیاتی کام کیے ہیں ان کاموں کے متعلق عوام کو معلومات فراہم کی جارہی ہے۔ انکے حلقہ میں کافی ترقیاتی کام ہوئے ہیں۔