ریاست بہار کے ضلع کیمور پولیس نے نشہ کی حالت میں وارڈ ممبر کو اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا۔
ریاست بہار کی کیمور پولیس نے چین پور تھانہ سے نشہ کی حالت میں غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ ایک وارڈ ممبر سمیت دو لوگوں کو باٸک کے ساتھ گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق گرفتار لوگوں کی شناخت چین پور تھانہ حلقہ کے بھالو بڑہن باشندہ ارجن راۓ اور بڑھونا کا باشندہ جیتا راج بھر کے طور پر ہوئی۔ ان کے پاس سے ایک بندوق۔11 گولیاں،موباٸل۔پی این بی بینک کا پاس بک اور ایک چیک بک برامد کیا گیا۔
بتایا گیا کہ ضبط شدہ بندوق میں گولی لوڈیڈ تھی۔ جانچ کے دوران گرفتار افراد نے کوئی کاغذ نہیں دکھائے۔
ضلع ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر آرمس ایکٹ،لاک ڈاٶن کی خلاف ورزی،اور آبکاری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔ ایس پی دلنواز احمد نے بتایا کہ ارجن راۓ رامگڑھ پنچایت وارڈ نمبر سات کا رکن ہے۔