اردو

urdu

ETV Bharat / city

بیوہ، مطلقہ اورغریب بچوں کو خود کفیل بنانے والی تنظیم - سدھارتھ کنمپیشن تنظیم

ریاست بہار کے بودھ گیا میں سدھارتھ کمپیشن تنظیم، طلاق شدہ اور بیوہ خواتین کو خودکفیل بنانے کے لیے کوشاں ہے۔

بیوہ،مطلقہ،اورغریب بچوں کو خود کفیل بنانے والی تنظیم

By

Published : Aug 30, 2019, 4:23 AM IST

Updated : Sep 28, 2019, 7:56 PM IST

تنظیم بکرور گاوں میں ان خواتین کو مختلف ہنر سکھاتے ہوئے انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے کے قابل بناتی ہے۔

بیوہ،مطلقہ،اورغریب بچوں کو خود کفیل بنانے والی تنظیم

غیرملکی تنظیم 'سدھارتھ کنمپیشن تنظیم' بے سہارا خواتین کی زندگیوں کو سنوارنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ویتنام کی تنظیم نے اب تک سینکڑوں بیوہ اور طلاق شدہ خواتین کو تربیت دیتے ہوئے انہیں خودکفیل بنایا ہے۔

سدھارتھ کنمپیشن تنظیم کی جانب سے مستحق خواتین کو نہ صرف سلائی سنٹر میں ٹریننگ دی جاتی ہے بلکہ تربیت حاصل کرنے کے بعد خواتین کو سلائی مشین بھی دی جاتی ہے تاکہ وہ روزگار حاصل کرسکیں۔

تنظیم کی جانب سے مستحق بچوں کو معیاری تعلیم بھی دی جاتی ہے جبکہ سنٹرز میں متعدد بچے تعلیم حاصل کرنے کےلیے آتے ہیں۔

تنظیم کے ڈائریکٹر وویک کمار کلیان کے مطابق وہ 15 سال کی عمر سے سماجی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ تنظیم بہت چھوٹے پیمانہ پر شروع کی گئی تھی لیکن آج تنظیم کی جانب سے اسکول اورہنرسنٹر کھولا گیا ہے جہاں ہزاروں بچے اور خواتین تعلیم و ہنر حاصل کررہے ہیں۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 7:56 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details