اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا ٹیکہ لگانے کا عمل شروع

گیا سینٹرل جیل میں 2700 قیدی بند ہیں، جن کا ویکسینیشن ہورہا ہے، محکمہ ہیلتھ کی دو ٹیموں نے جیل پہنچ کر قیدیوں کو ویکسین لگانا شروع کردیا ہے، پہلے دن 1 ہزار 171 قیدیوں کو کورونا سے بچاؤ کے لیے پہلا ڈوز لگایا گیا ہے۔

گیا سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا ٹیکہ لگانے کا عمل شروع
گیا سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا ٹیکہ لگانے کا عمل شروع

By

Published : May 24, 2021, 7:01 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں کورونا سے لڑنے کے لیے جیل انتظامیہ بھی پوری طرح سے تیار ہے۔ گیا کے سینٹرل جیل میں بھی ویکسینیشن کا عمل شروع کرتے ہوئے پہلا ڈوز لگادیا گیا ہے۔

گیا سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا ٹیکہ لگانے کا عمل شروع
گیا سینٹرل جیل میں قیدیوں کو کورونا ٹیکہ لگانے کا عمل شروع

اطلاع کے مطابق محکمہ ہیلتھ کی جانب سے دو ٹیموں کو ویکسینیشن کی کارروائی کو انجام دینے کے لیے لگایا گیا ہے۔ گیا سینٹرل جیل میں 2700 قیدی بند ہیں، جن میں 1171 قیدیوں کو انجکشن لگادیا گیا ہے، اس میں خاتون قیدی بھی شامل ہیں۔

گیا سینٹرل جیل کے قیدی بھی کورونا وبا سے خوفزدہ ہیں۔ وہیں، وہ ویکسینیشن کے تعلق سے حساس بھی ہیں۔ ان قیدیوں کو ویکسین اور کووی شیلڈ کا ٹیکہ تیزی لگائے جارہے ہیں۔ 1171 قیدی جنہیں ٹیکہ لگایا گیا ہے۔ ان میں 140 خواتین قیدی شامل ہیں، دیگر قیدیوں کے لیے اگلے دن ڈوز لگایا جائے گا، محکمہ ہیلتھ کی ٹیم جنگی پیمانے پر قیدیوں کا ویکسینیشن کررہی ہے۔ وہیں، قیدی بھی اس کے لیے حساس ہیں۔
جیلر رام انوج نے بتایا کہ 'پہلے 45 برس سے زیادہ عمر والوں کی ٹیکہ کاری کی جارہی ہے، اس کے بعد 18 سے زائد عمر والوں کی ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ قیدی کؤ ویکسینیشن کے تعلق سے کافی پرجوش نظر آئے، رام انوج نے بتایا کہ 'جتنے قیدیوں کی ٹیکہ کاری ہوئی ہے۔ کسی بھی قیدیوں کو کسی طرح کی الرجی یا سائیڈ افیکٹ نہیں ہوا ہے۔ حالانکہ کچھ قیدی ویکسینیشن کے تعلق سے گھبرائے ہوئے بھی تھے، جس کے بعد انہیں جیل انتظامیہ نے سمجھایا تو وہ انجکشن لینے کو تیار ہوئے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details