اردو

urdu

ETV Bharat / city

Vacancies for Urdu Translators: گیا میں اردو مترجم ومعاون مترجم کی اسامیاں خالی ہیں

بہارحکومت اردو نوازی کی باتیں کرتی ہے تاہم اردو کے لیے وسائل اور افراد دینے سے گریزکرنا فروغ اردو میں ایک بڑی رکاوٹ بھی حکومت کی جانب سے ہے۔ بہار کا کوئی ایسا ضلع نہیں ہے جہاں پراردو مترجم ومعاون مترجمUrdu Translator and Assistant Translator کی اسامیاں خالی نہیں ہو لیکن بحالی کا عمل مکمل نہیں ہے۔

گیا میں اردو مترجم و معاون مترجم کی اسامیاں خالی ہیں
گیا میں اردو مترجم و معاون مترجم کی اسامیاں خالی ہیں

By

Published : Feb 8, 2022, 5:18 PM IST

ضلع گیا میں اردو زبان Urdu language کا استعمال کرنے والوں کی بڑی تعداد ہے ضلع میں 24 بلاکس ہیں اور ہر بلاک میں ایک مترجم اور ایک ہی معاون مترجم کا عہدہ ہے۔جبکہ اسکے علاوہ کلکٹریٹ کے راج بھاشا اور دوسرے شعبوں میں بھی عہدے ہیں لیکن تعجب کی بات یہ ہے کہ ضلع میں تاحال کل 25 افراد مترجم و معاون مترجم کی پوسٹ پر کام کر رہے ہیں۔

اس میں بھی دو افراد وقتی طور پر بحال ہیں اور دو کی فائل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس پڑی ہیں۔برسوں سے اردو پوسٹ پر بحالی نہیں ہوئی ہے۔جسکی وجہ سے ہر برس سبکدوشی کے سبب عہدے خالی ہورہے ہیں اور اردو کا فروغ اور اردو کے کام کاج بری طرح متاثر ہوگئے ہیں۔ راج بھاشا اردو کے سینئر مترجم تنویر عالم بتاتے ہیں کہ ضلع میں سات ایسے بلاک ہیں جہاں پر ایک بھی اردو اسٹاف بحال نہیں ہے اور جہاں ہیں وہ آہستہ آہستہ سبکدوش ہورہے ہیں۔

خالی عہدوں کو پر کرنے کے لیے سبکدوش ہونے والوں کو ہی وقتی طور پر بحال کیا گیا تاکہ کام کاج پر اثر نہیں پڑے حالانکہ سرکاری سطح پر اردو کے تعلق سے تشہیر نہیں ہونے کی وجہ سے اب اردو کے تعلق سے کام کاج بہت کم ہوگئے ہیں۔


ایک اسٹاف کو کئی دفتروں میں کام کرنا پڑتا ہے تنویر عالم راج بھاشا کے ساتھ ہی اقلیتی فلاح دفتر میں ڈپٹیشن پر ہیں اور انہیں دونوں دفتروں کے کام کاج سنبھالنے پڑتے ہیں مترجم ونائب مترجم کی بحالی سنہ 2019 میں نکلی تو لگا کہ اب اردو کے ساتھ دفتروں میں بھلا ہوگا لیکن ابھی بھی بحالی کا عمل مکمل نہیں ہوا ہے۔

گیا کو اردو ادب کے معاملے میں بڑی اہمیت حاصل ہے۔ اور یہاں اردو ادب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ ساہتیہ اکادمی ایوارڈ یافتہ ہیں تاہم اردو کے لیے وسائل کی دستیابی نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details