اردو

urdu

By

Published : Dec 22, 2020, 6:41 PM IST

ETV Bharat / city

عرس قادری نوری سراجی کا اہتمام دو جنوری کو ہوگا

شہر گیا میں واقع خانقاہ بیت الانوار میں دو جنوری 2021 کو عرس کا اہتمام ہوگا، کورونا وبا کے پیش نظر زائرین انتظامیہ نے زائرین کے لیے خصوصی انتظامات کا بھی نظم کیا ہے۔ جبکہ اس بار عرس کے موقع پر جلسہ میں دستار بندی کی تقریب نہیں ہوگی۔

urs qadri seraji will be celebrated on 2 january
urs qadri seraji will be celebrated on 2 january

گیا کی معروف اور قدیم خانقاہ بیت الانوار میں دو جنوری کو عرس قادری نوری سراجی کی تقریب کا اہتمام ہوگا۔ عرس کی تقریبات کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، انتظامیہ کی جانب سے عرس کی تقریبات کی منظوری ملنے کی بھی خانقاہ کی طرف سے بات کہی گئی ہے۔

ویڈیو

عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے رواں برس تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی ٹھیک اسی طرح خانقاہ بیت الانوار کے احاطے میں واقع مدرسہ عین العلوم میں بھی تعلیمی سرگرمیاں متاثر رہی جس کی وجہ سے سالانہ جلسہ دستاربندی کی تقریب نہیں ہوگی۔ تاہم جلسہ عام ہر برس کی طرح اس بار بھی منعقد ہوگا۔

واضح رہے کہ ضلع گیا کی معروف اور قدیم خانقاہوں میں ایک خانقاہ بیت الانوار ہے، یہاں آستانہ میں پایے کے بزرگوں کی مزارات ہیں جن کا عرس عربی تاریخ کے مطابق سترہ جمادی الاولی کو ہوتاہے، اس مرتبہ بھی سترہ جمادی الاولی دو جنوری کو عرس کا اہتمام کیا جائے گا۔ حسبِ روایت عرس کی تقریبات سجادہ نشین مولانا محمد نعیم الہدی قادری مصباحی کی زیر سرپرستی منعقد ہوگی۔ خانقاہ سے جڑے مریدین متوسلین اور معتقدین کا تعلق ملک کی کئی ریاستوں سے ہے جن کی آمد پورے برس ہوتی ہے، تاہم عرس کے موقع پر مریدوں کاجم غفیر خانقاہ آتے ہیں۔ اس مرتبہ کورونا وبا کے دوران عرس ہورہا ہے اس لیے انتظامیہ اور خانقاہ کے سجادہ نشیں کی طرف سے خصوصی احتیاط برتنے کی بھی کوشش کی جائے رہی، خاص طور پر سوشل ڈسٹینسنگ پر عملدر آمد کے لیے خصوصی انتظام ہوگا۔

عرس کی تقریبات کے متعلق سجادہ نشیں مولانا محمد نعیم الہدی قادری نے بتایا کہ دوجنوری کو بعد نماز فجر عرس کا آغاز قرآن خوانی سے ہوگا۔ بعد نماز عصر حلقہ ذکر وقل شریف حضور انوار عالم علیہ الرحمہ، بعدنماز مغرب منقبت خانی وچادر پوشی مزار شریف، بعد نماز عشاء جلسہ عام ہوگا'۔

خیال رہے کہ اس مرتبہ شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ نورالہدی قادری علیہ الرحمہ کا 87واں ،پیر طریقت حضرت مولانا الشاہ سراج الہدی قادری علیہ الرحمہ کا 30 واں عرس ہوگا۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details