ضلع گیا، امام گنج بلاک کے سدھپور پنچایت کے جمنا گاؤں میں ایک ہفتے کے اندر دو سگی بہنوں کی موت ہوگئی ہے۔ موت کی وجہ بخار کو بتایا جارہا ہے۔
ایک گھر میں دو بچیوں کی موت سے نہ صرف گھر کے لوگوں پر غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا ہے بلکہ پورا گاؤں غمگین ہے اور اس نامعلوم بیماری سے علاقے میں خوف کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
دونوں بہنیں ہائی اسکول بسیتا کی طالبہ تھیں، چھٹی جماعت میں پڑھنے والی سونی کماری کی موت گزشتہ جمعہ 24 ستمبر کو ہوگئی تھی جبکہ آج جمعہ کو اس کی بڑی بہن پلوی کماری کی موت ہوگئی ہے۔
پلوی کماری دسویں جماعت کی طالبہ تھی، دونوں بہنوں کی موت سے پورا گاؤں اور اسکول کے اساتذہ بھی غمگین ہیں۔