اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: زمینی تنازع میں نوجوان کاقتل - گولی مار کر ہلاک کیا گیا دو نوجوان

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بدمعاشوں نے ایک نوجوان کوگولی مار کرقتل کردیا ہے، ہلاک شدہ کی شناخت شہر کے کھنگری تانڈکا رہنے والا مکیش یادو کے طورپر ہوئی ہے۔

گیا: زمینی تنازع میں نوجوان کاقتل
گیا: زمینی تنازع میں نوجوان کاقتل

By

Published : Dec 8, 2019, 3:01 PM IST


ضلع گیا میں آج صبح بدمعاشوں نے مکیش یادو کو گولی مارکرہلاک کردیا، جس کے بعد مقامی افراد مشتعل ہوگئے اور احتجاج میں مظاہرہ کرتے کرنے لگے، بودھ گیا شاہرہ کو جام کردیا، مشتعل عوام نے کئی موٹرسائیکل کو بھی نذرآتش کردیا۔

گیا: زمینی تنازع میں نوجوان کاقتل

معاملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مشتعل افراد سمجھا نے کی کوشش کرنے لگی اس دوران پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ ملزمین کی گرفتاری جدل از جلد کی جائے گی۔

ہلاک شدہ مکیش یادو کے بھائی پنٹویادو نے بتایا کہ مکیش کے دوستوں کے ساتھ زمین کولیکر گزشتہ رات جھگڑا ہوا تھا، گزشتہ رات بھی اسکے ساتھ مارپیٹ کی گئی تھی اور آج صبح آٹھ بجے گولی مارکراسے ہلاک کردیاگیا ہے۔

وشنوپتھ تھانہ کے انچارج تیواری نے بتایاکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کرمکیش کوہسپتال پہنچایاجہاں اسکی موت ہوگئی ہے۔ معاملے کی تفتیش جاری ہے، جلد ہی ملزم کر گرفتار کر لیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details