اردو

urdu

ETV Bharat / city

مرکز سے پان مسالے کی کمپنیوں پر امنتاع نافذکرنے کی درخواست - پان مسالہ پر روک لگائے جانے

صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے اس سلسلے میں مرکزی صحت اور خاندانی فلاح وزارت کے سکریٹری کو خط لکھ کر درخواست کی ہے، مسٹر کمار نے اس سے متعلق وزارت کو ایک خط بھیجا ہے

مرکز سے پان مسالے کی کمپنیوں پر امنتاع نافذکرنے کی درخواست

By

Published : Oct 13, 2019, 11:16 PM IST

ریاست بہار حکومت نے پان مسالہ پر روک لگائے جانے کے بعد مرکز سے پان مسالہ بنانے والی کمپنیوں پر بھی ریاست میں روک لگانے کی درخواست کی ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایاکہ بہار کے صحت محکمہ کے پرنسپل سکریٹری سنجے کمار نے اس سلسلے میں مرکزی صحت اور خاندانی فلاح وزارت کے سکریٹری کو خط لکھ کر درخواست کی ہے، مسٹر کمار نے اس سے متعلق وزارت کو ایک خط بھیجا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ' وزارت ایف ایس ایس اے آئی کو ایسے پان مسالہ بنانے والی کمپنیوں کے لائسنس رد کرنے کا حکم جاری کریں جس میں پان مسالے کی تیاری کے دوران اس میں ملاوٹ کر میگنشیم کاربونیٹ اور نیکوٹین ملا کر لوگوں کی صحت کے ساتھ کھلواڑ کیاجارہاہے' ۔

ریاستی حکومت نے اپنے خط میں سبھی اضلع سے جمع کئے گئے نمونے سیمپل اور اس کی رپورٹ کے ساتھ ہی ریاست میں پہلے سے جاری امتناع کی کاپی بھی خط کے ساتھ دستیاب کرائی ہے۔

واضح رہے کہ 05 جولائی 2019 کو سیکریٹری کی صدارت میں ہوئی اعلیٰ سطحی میٹنگ کے بعد دی گئی ہدایت پر فوڈ سیکوریٹی کمشنر نے ریاست میں مختلف برانڈکے پان مسالوں پر امتناع نافذکردیا تھا یہ امتناع مختلف اضلاع سے موصول پان مسالوں کے نموں کی جانچ میں میگنیشیم کاربونیٹ کی مقدار پائے جانے کی وجہ سے لگائی گئی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details