بہار کے ضلع کیمور کے درگاوتی تھانہ علاقہ کے چھاتا گاؤں کے رہنے والے جمال خان (60)، رفیع اللہ خان (57) اور مراد خان (22) کی موت مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع Car Accident in Satna MP میں جمعرات کی شام ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی تھی۔ جس میں جمال خان کا بیٹا صدام خان شدید طور پر زخمی ہوا تھا۔ جمال خان اور رفیع اللہ خان دونوں سگے بھائی تھے اور تیسرا جاں بحق ہونے والا مراد خان ان کا بھتیجا تھا۔
Simultaneous Burial of Three People in Kaimur چاروں لوگ اپنے گھر سے جمعرات کی صبح کار سے ممبئی کے لیے روانہ ہوئے تھے لیکن مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں ناخوش گوار حادثہ کا شکار ہو گئے۔ بتایا جاتا ہے کہ جمال خان کا ممبٸ میں اپنا کاروبار ہے جو کچھ دن قبل ممبٸ سے سبھی کے ساتھ گھر آئے ہوئے تھے۔
ایک ساتھ تین میت پہنچنے سے گاؤں میں ماتم واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں سڑک کار حادثے Car Accident in Satna, Madhya Pradesh میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت کے بعد کمیور ضلع کے درگاوتی تھانہ علاقہ کے چھاتا گاؤں میں ماتم چھا گیا۔ تینوں کی جسد خاکی جمعہ کی رات ان کے گاؤں کیمور لائی گئی، اور ہفتہ کے روز بعد نماز ظہر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں ان ہلاک شدگان کو نم آنکھوں سے سپرد خاک کیا گیا۔
مزید پڑھیں:
موقع پر بہار حکومت کے اقلیتی بہبود Minister for Minority Welfare Government of Bihar کے وزیر اور چین پور اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی محمد زماں خان Mohammad Zaman Khan Minister Bihar، رام گڑھ اسمبلی حلقہ سے آر جے ڈی رکن اسمبلی سدھاکر سنگھ اور علاقے کے دیگر معززین نے شرکت کی اور نم آنکھوں سے انہیں خراج عقیدت پیش کر غمزدہ کنبہ کے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔