شہر گیا میں واقع حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کا عرس اس مرتبہ عوامی سطح پر نہیں منایا جائے گا، کورونا وبا کی وجہ سے کمیٹی نے یہ فیصلہ لیا ہے۔ کمیٹی کی طرف سے کہا گیا ہے چونکہ عرس میں ہزاروں کی بھیڑ ہوتی ہے تو ایسی صورت میں کورونا وبا کو لیکر جاری گائیڈلائنز پر عمل درآمد ممکن نہیں ہے۔ لہذا اس مرتبہ بھی عرس میں عام و خاص کی آمد کی اجازت نہیں ہوگی۔ حالات بہتر ہوئے تو کسی اور موقع پر جلسہ کرایا جائے گا تاکہ عقیدت مند یہاں پہنچ کر اپنی محبتوں و عقیدتوں کا نذرانہ پیش کر سکیں۔
حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کی تقریب نہیں ہوگی - ضلع گیا، بہار
حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کا سالانہ عرس کورونا وبا کی وجہ سے نافذ لاک ڈاون میں نہیں منایا جائے گا، کمیٹی کے افراد ہی چادرپوشی کریں گے۔ شوال ماہ حضرت کا عرس انتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منعقد ہوتا ہے۔
![حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کے سالانہ عرس کی تقریب نہیں ہوگی There will be no annual Urs ceremony of Hazrat Saleemullah Chishti](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-11977394-349-11977394-1622548776848.jpg)
امتیاز احمد نے بتایا کہ حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کے آستانہ احاطے میں ایک چیریٹیبل ہسپتال اور مدرسے کا قیام عمل میں آنا ہے۔ اسکی عمارت کی تعمیر کا کام جاری ہے۔ حالات بہتر ہونے کے بعد اسکا باضابطہ افتتاح ہوگا اور ہسپتال کو شروع کیا جائے گا۔ اگر اسی برس اسکا کام مکمل ہوگیا تو جلسہ عام ہوگا اور اس موقع پر عقیدت مندوں کی آمد کی اجازت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ کورونا وبا کی وجہ سے لاک ڈاون نافذ ہے ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم تمام پروٹوکول پر عمل کریں۔
حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کے تعلق سے کہا جاتاہے کہ حضرت کا آستانہ مغل حکومت کے دور سے ہے۔ نادرہ گنج محلے میں کئی بزرگوں کی مزارات ہیں جنکا عرس متعدد تاریخ میں ہوتا ہے۔ حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ ایک پایے کے بزرگ ہیں۔ انکے آستانہ پر سبھی طبقے کے لوگوں کی حاضری ہوتی ہے۔ حضرت سلیم اللہ چشتی علیہ الرحمہ کا عرس شوال کی اٹھائیس تاریخ کو ہوتاہے ہے۔