ریاست بہار کے ضلع گیا کے ایک گھر میں گھس کر چوروں نے چوری کی واردات کو انجا م دیا۔
شہر کے رام پور تھانہ علاقہ کے ایم آئی جی کالونی میں واقع بینک کوٹ پارک کے پاس سبکدوش انجینئر کے بند گھر میں چوری سے علاقے میں کھلبلی ہے۔
جوڈیشیل مجسٹریٹ کے گھر میں چوری اطلاع کے مطابق یہ معاملہ گیاشہر کے رام پور تھانہ علاقے کا ہے جہاں جوڈیشیل مجسٹریٹ شلپا پرشانت مشرا کے کرایہ کے مکان سے چوری ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں:ممبئی : 36 لاکھ مالیت کے موبائل فون برآمد
چورپیچھے کے راستے سے گھر میں داخل ہو کر سارا سامان لے کر فرار ہو گئے۔
چوروں نے مکان مالک اور کرایہ پر رہ رہے مجسٹریٹ کے روم میں رکھی الماریوں سے نقدی، زیورات سمیت کئی قیمتی سامانوں کی چوری کی ہے۔
بتایاجارہاہے کہ مجسٹریٹ اوپر کی منزل پررہتے تھے جبکہ مکان مالک نیچے والی منزل پررہتے ہیں اور تین دنوں سے گھربند کرکے کہیں باہرگئے ہوئے ہیں اوراسی دوران چوروں نے گھر کے قیمتی سامان کا صفایا کردیا۔
واقعہ کی خبر اسوقت لگی جب مکان مالک کے ایک رشتہ دار کسی کام سے وہاں پہنچے تو انہوں نے دیکھا کے دروازہ ٹوٹا ہوا ہے اور گھر میں سامان بکھرا پڑا ہے۔
جس کے بعد اسکی اطلاع انہوں نے مالک مکان سمیت مجسٹریٹ اور پولیس کودی۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور معاملے کی تفتیش میں مصروف ہوگئی ہے ۔
مالک مکان کے رشتہ دار پربھات کمار نے بتایاکہ 'وہ جب گھر پہنچے تبھی پتہ چلا کہ گھر میں چوری ہوئی ہے، پیچھے کادروازہ کھلا تھا، چرائے گئے املاک کی قیمت کے تعلق سے انکشاف گھر والوں کے آنے کے بعد ہی ہو سکےگا'۔