اردو

urdu

ETV Bharat / city

سی اے اے کی حمایت میں 'یگیہ' کا انعقاد - وزیراعظم مودی نے سی اے اے لا کر اچھا کام کیا ہے

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سی اے اے و این آر سی اور این پی آر کی حمایت میں ' یگیہ ' کیا گیا۔ اس یگیہ کا مقصد تھا کہ لوگ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت چھوڑ کر اس کی حمایت کریں۔

The 'Yagya' was performed under religious rituals in support of the CAA
سی اے اے کی حمایت میں مذہبی رسم و رواج کے تحت 'یگیہ' کیا گیا

By

Published : Feb 18, 2020, 8:03 AM IST

Updated : Mar 1, 2020, 4:49 PM IST

ہندو مذہبی عقیدے کے مطابق 'یگیہ ' ایک طرح کی عبادت اور دعائیہ مجلس ہوتی ہے، جس میں پوجا کے ساتھ ہون کیا جاتا ہے۔

واضح ہو کہ شہر گیا میں ایک طرف جہاں لوگ این آر سی، سی اے اے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے غیر معینہ دھرنا اور مظاہرہ کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف سی اے اے و این آر سی اور این پی آر کی حمایت کرنے والوں کی طرف سے پوجا کی جا رہی ہے۔

سی اے اے کی حمایت میں مذہبی رسم و رواج کے تحت 'یگیہ' کیا گیا

گیا کے مانپور گاؤں میں یگیہ کا اہتمام مقامی لوگوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ اس میں ایودھیا سمیت کئی جگہوں سے 'مہنت' پہنچے ہیں، حالانکہ یہ یگیہ صرف این آر سی اور این پی آر کی حمایت میں خصوصی طور سے نہیں کیا گیا ہے بلکہ یہ ہندو رسم و رواج کے مطابق خصوصی پوجا کرنے کے لئے کیا گیا ہے تاہم اس میں پہلے دن سی اے اے و این آر سی اور این پی آر کے نفاذ کے لئے پوجا کو جوڑا گیا ہے۔

پوجا کی تھالی

ایک پجاری اودھیش داس نے مرکزی حکومت پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے خود کو سی اے اے و این آر سی اور این پی آر کا حمایتی بتایا اور کہا کہ کچھ لوگوں نے مخالفت کرنے والوں کو گمراہ کیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے سی اے اے لا کر اچھا کام کیا ہے۔

وہیں ایک دوسرے مہنت کنہیا شرن نے کہا کہ دنیا میں امن و امان قائم ہو اس کے لیے لوگوں کو سی اے اے کی حمایت کرنی چاہیے۔ گاؤں کی ایک طالبہ رشمی بھاردواج نے کہا کہ یگیہ سے تمام لوگ سی اے اے اور این آر سی کی مخالفت نہیں کریں گے، اسلیے یہ یگیہ کرایا جا رہا ہے۔

Last Updated : Mar 1, 2020, 4:49 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details