اردو

urdu

By

Published : May 1, 2020, 7:57 PM IST

ETV Bharat / city

لاک ڈاؤن: ماہ رمضان کا پہلا جمعہ اور مساجد

ریاست بہار کے ضلع گیا میں ماہ رمضان کے پہلے جمعہ میں بھی لاک ڈاون کے پیش نظر مؤذن اور امام سمیت چار یا پانچ افراد نے نماز جمعہ اپنی اپنی مساجد میں ادا کی۔

The first Friday of Ramadan and mosques in gaya
لاک ڈاؤن: ماہ رمضان کا پہلا جمعہ اور مساجد

کورونا وبا کو لیکر ملکی سطح پر جاری لاک ڈاون کے درمیان مقدس مہینہ رمضان المبارک بھی اپنی رحمتوں وبرکتوں کے ساتھ رواں دواں ہے۔

آج روزے کے پہلے جمعے کی ادائیگی تو ہوئی تاہم مسجد میں ایک امام و موذن سمیت کل پانچ افراد نے نماز جمعہ ادا کی جبکہ بقیہ لوگوں نے اپنے اپنے گھروں پر ہی ظہر کی نماز ادا کی۔

لاک ڈاؤن: ماہ رمضان کا پہلا جمعہ اور مساجد

شہر کی جامع مسجد، حضرت پیر منصور مسجد، پولیس لائن مسجد، پنہر مسجد، وہائٹ ہاوس مسجد، علی گنج مسجد ، المینار مسجد، بیت الانوار اور مرکز والی مسجد میں بھی اسی طرح چار سے پانچ افراد پر مشتمل مقتدیوں نے نمازجمعہ ادا کیا۔

خاص بات یہ ہے کہ مسجد کمیٹی کے اراکین سختی کے ساتھ لاک ڈوان پر عمل کررہے ہیں ، مسجدوں میں حکومت کی گائیڈ لائن کے تحت ہی لوگوں کی آمد پر سختی سے بندش ہے۔

رمضان کے پہلے جمعے کو لیکر انتظامیہ بھی کافی مستعد تھی اور شہر میں واقع مسجدوں کے باہر پولیس بھی گشت کرتی رہی تاہم کہیں بھی مسجد میں عوامی بھیڑ لگاکر جمعے کی نماز اداکرنے کی اطلاع نہیں ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details